تحصیل قیادت – ملکوال

چوہدری شہباز اقبال گوندل
چیرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد، تحصیل ملکوال
چوہدری شہباز اقبال گوندل آف ڈفر ایک نوجوان، باہمت اور متحرک رہنما ہیں، جو تحصیل ملکوال میں آل ورلڈ گوندل اتحاد کے پلیٹ فارم سے برادری کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آپ نے علاقے میں گوندل برادری کے اتحاد، فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
چوہدری شہباز اقبال گوندل کی قیادت میں نوجوانوں کی رہنمائی، برادری کے مسائل کا حل اور سماجی شعور کی بیداری کے لیے بھرپور کام کیا جا رہا ہے۔ آپ کی انتھک محنت، خلوص اور عزم نے برادری میں ایک نیا جذبہ پیدا کیا ہے۔
: مقاصد
گوندل برادری کو تحصیل سطح پر متحد کرنا
نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے عملی اقدامات
سماجی و فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد
تحصیل ملکوال میں برادری کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد
چوہدری شہباز اقبال گوندل کی قیادت میں تحصیل ملکوال کا یونٹ آل ورلڈ گوندل اتحاد کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہا ہے اور برادری کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔