آل ورلڈ گوندل اتحاد

ضلعی قیادت – چکوال

چوہدری نجم الحسن گوندل

چوہدری نجم الحسن گوندل

چیرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد، ضلع چکوال

 

چوہدری نجم الحسن گوندل آف ڈھڈیال ایک باکردار، فرض شناس اور سماجی خدمت کے جذبے سے بھرپور شخصیت ہیں۔ آپ نے ہمیشہ برادری کے اتحاد، ترقی اور فلاح کے لیے سرگرم کردار ادا کیا ہے۔ آل ورلڈ گوندل اتحاد کے پلیٹ فارم سے آپ ضلع چکوال میں برادری کو منظم کرنے، نوجوانوں کو متحرک کرنے اور ایک مضبوط اجتماعی آواز فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

آپ کی قیادت میں چکوال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا ہے تاکہ برادری کو تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

: مقاصد
نوجوان نسل کی رہنمائی اور ان کے لیے مثبت سرگرمیوں کا فروغ
برادری میں تعلیم اور شعور کی بیداری
سماجی بہبود کے منصوبوں کی تشکیل
گوندل برادری کو باہمی اتحاد اور یگانگت کے ذریعے مضبوط بنانا

چوہدری نجم الحسن گوندل کی قیادت میں ضلع چکوال کا یونٹ آل ورلڈ گوندل اتحاد کا ایک مؤثر، فعال اور ترقی یافتہ مرکز بن چکا ہے۔

والسلام